کالجز کے پرنسپلز کی مالی معاملات کی درستگی اور اصول وضوابط پر مبنی تربیتی کیمپ

لاہور(خبرنگار) ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن عرفان علی کی قیادت میں سرکاری وپبلک سیکٹر کالجز کے پرنسپلز کو مالی معاملات کی درستگی اور اصول وضوابط پر مبنی تربیت دی گئی ۔ یہ تربیت اپنی اپنی فیلڈ کے ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے دلائی گئی ۔ اس کا بنیادی مقصد پنجاب حکومت کی گڈگورننس میں مزید بہتری اور پر نسپلز کے فرائض کی انجام دہی میں مالی معاملات سے متعلق فہم وادارک دینا ہے ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کالج پرنسپلز کے لئے 5روزہ ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر اور فعال بنانا ہے ۔ٹریننگ کی افتتاحی تقریب یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہوئی ٹریننگ کے پہلے مرحلے میں لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ،اوکاڑہ ،قصور اور دیگر اضلاع سے 150پرنسپلز نے شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب میں مختلف یو نیورسٹیوں کے وائس چانسلر نے شرکت کی ۔