ای لرننگ منصوبے کو مزید موثر بنایا جارہا ہے،آزاد علی تبسم

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ تعلیم کی بہتری کے لئے پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ایک اور منصوبہ پنجاب ای۔لرننگ کے نام سے شروع کیا ہوا ہے ۔اس نظام کے تحت چھٹی تا دہم جماعت تک سرکاری سکولوں کی نصابی کتب ریاضی اور سائنس کو ڈیجیٹل بناکر بچوں کے لئے زیادہ آسان اور دلچسپ کیا جا رہا ہے ۔ مشکل موضوعات کو متحرک اور تصویری معاونت فراہم کی گئی ہے اب تک 20نصابی،10ٹیچرز گائیڈزاور کہانیوں کی 30 کتب کو آن لائن فراہم کیا جاچکا ہے۔
س پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لئے اساتذہ کو ٹیبلٹ کمپیوٹر فراہم کیے جائیں گے جن کی مدد سے وہ بچوں کو پڑھایا کریں گے۔ مزید برآں کالجوں میں آن لائن ایڈمشن، امتحانی نظام اور طلبہ و طالبات کو بس کارڈ کی فراہمی کا نظام بھی کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے جس سے کام کی رفتار اور شفافیت میں کافی بہتری آئی ہے۔