نئی ٹیچرز گائیڈپر تربیتی پروگرام 21جولائی سے شروع ہوگا

لاہور(خبرنگار) ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز پنجاب کے تما م پرائمری اساتذہ کی نئی ٹیچرز گائیڈپر تربیت کریں گے جو کہ 21سے 28جولائی تک جاری رہے گی یہ بات پروگرام ڈائریکٹرڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ سعید رمضان نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام دوم اور سوم جماعت کی انگریزی ،ریاضی اوراردو کی نئی ٹیچرز گائیڈ پرپنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹرز پر ڈسٹرکٹ ٹیچرایجوکیٹرزکی تین روزہ تربیت کے باقاعدہ آغاز پر کہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹیچرز گائیڈ موجودہ سلیبس کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں تاکہ اساتذہ نئے سلیبس کو سر گرمیوں پر مبنی جدید طریقہ تدریس کے مطابق پڑھائیں اور پرائمری سطح پر سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم مزید بہتر بنائیں۔