لاہور(خبرنگار) میٹر ک سالانہ امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان کل مورخہ 20 جولائی 2016 کو بوقت 10:10 بجے الحمرا ہال نمبر 2 میں ایک پر وقار تقریب میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر محمد حمزہ شہباز شریف ، ممبر قومی اسمبلی مہمان خصوصی ہوں گے۔ میٹرک سالانہ امتحان 2016 میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈڈاکٹر محمد نصراللہ ورک آج مورخہ 19 جولائی 2016 کو بوقت 6:00 بجے شام بورڈ آفس میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔