لاہور(خبر نگار)سیکنڈری بورڈ لاہور نے میڑک پارٹ (ون) نویں جماعت کے رزلٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے جس میں میٹرک پارٹ (ون) نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 20اگست کو کیا جائے گا لاہور بورڈ کے ذرائع کے مطابق میٹرک پارٹ (ون) نویں جماعت میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی۔جس میں میٹرک( ون) نویں جماعت کا رزلٹ تیار کر لیا گیا ہے اور نتائج کے اعلان کے لئے 20اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔