پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 75 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کئے جائینگے


لاہور(خبرنگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 75 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے اور ر دس ہزار سکولوں میں ای سی ای کمرہ جماعت تعمیر کئے جائیں گے ، آنے والے دو سالوں میں سکول ایجوکیشن کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے یہ با ت انہوں نے ڈا ئریکٹو ریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیر اہتما م ای سی ای) (Early Childhood Education پر ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ سعید رمضان نے کہا کہ دنیا ابتدائے بچپن کی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کو تسلیم کر چکی ہے۔ ابتدائے بچپن کی تعلیم کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ڈی ایس ڈی کی جانب سے پنجاب بھر کے ایک ہزار دو سو پچیس پرائمری سکولوں میں ای سی ای کمرہ جماعت تیار کئے جا چکے ہیں جس بناء پر سکولوں کا ماحول چائلڈ فرینڈلی ہوا اور ان سکولوں کی انرولمنٹ میں 12 فیصد بہتری ہوئی ۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس اور ای سی ای کی فوکل پرسن فضہ علی، ڈی ایس ڈی مانیٹرنگ افسران نعمان طاہر، محمد باقر نقوی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ جواد عامر ملک، ای سی ای کنسلٹنٹ ورلڈ بینک Ella Humphry، الف لیلی بک بس سوسائٹی سیدہ بصارت کاظمی، ٹی آر سی سے نوشین خان، علی گڑھ پبلشرز سے وحید اقبال ماجد ،یونیسف سے آصف ابرار، ادارہ تعلیم و آگہی سے عثمان رانا بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس فضہ علی کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ کا مقصد سرکاری سکولوں کے ای سی ای کمرہ جماعت کے بچوں کے لئے سیکھنے کا وہ سامان فراہم کرنا ہے جو کہ جدید ضروریات کے مطابق ہو تاکہ سیکھنے کا عمل بخیر و خوبی انجام پا سکے ۔ ورکشاپ میں گروپس بنا ئے گئے تھے جنہو ں اپنے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے ای سی ای لرننگ مٹیریل کے حوالے سے اپنی سفار شات پیش کیں ۔ان سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس ڈی پنجاب میں بنائے جانے والے سکولوں میں اس لرننگ میٹیرل کی فراہمی یقینی بنا ئے گا۔ورکشاپ کے شرکاء نے ڈی ایس ڈی میں قائم ،ابتدائے بچپن کی تعلیم (ECE) ریسورس کابھی مشاہدہ کیااور پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ڈویلپمنٹ سعید رمضان اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈی ایس ڈی اور ای سی ای کی فوکل پرسن فضہ علی کی کوششوں کو سراہا۔