لاہور(نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی (آنرز) بی ایس ، بی ایڈ، بی بی آئی ٹی ، بی ایف اے ، بی کام ، بی بی اے،ایم اے، ایم ایڈ، ایم ایس سی ،ٹی ای ٹی، ایم پی اے، ایم بی اے، ایم ایف اے، ایم کام (ساڑھے تین سالہ) ایم آئی ایم ، ایم آئی او ایم اور ایم بی ایس ایم مارننگ اور سیلف سپورٹنگ (آفٹر نون، رپلیکااور ایوننگ) پروگرامز برائے تعلیمی سال2016-17کے لئے داخلے شروع ہوگئے ہیں جو28ستمبر 2016ء تک جاری رہیں گے۔
۔ خواہشمند امیدوار داخلہ فارم متعلقہ شعبہ جات سے حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔