لاہور(خبرنگار) پنجاب حکومت اعلیٰ معیاری تعلیم دینے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ملکی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے یہ بات صوبائی وزیر برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کوالٹی اینہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ بعنوان آؤ ٹ کمبیسڈ ایجوکیشن اور اس کا نفاذکے انعقاد کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ملائیشیا سے مدعو مہمان مقرر پروفیسر انجینئر میگات جوہری میگات محمد نور،چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرجاوید سلیم قریشی اور وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد سمیت کیو ای سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر غلام عباس انجم، مختلف جامعات کے نمائندے، ڈینز اور فیکلٹی اور دیگر موجود تھے۔ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ موثر اصلاحات اور دیگر متعلقہ مثبت تبدیلیوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی فہرست میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں ابھی نئے رجحانات متعارف کروانے کی بہت گنجائش موجود ہے جس کی بدولت معاشی و معاشرتی اشاریے مستحکم ہو سکتے ہیں۔ورکشاپ میں موجود ملائیشیا سے مدعو مہمان مقرر پروفیسر انجینئرمیگات جوہری میگات محمد نورنے کہا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے منا سب منصوبہ بندی سے تکنیکی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لایا جا سکتا ہے اس سلسلے میں تما م اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اجتماعی پالیسی وضع کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعات سے لیڈر پیدا کرنے کیلئے تدریسی مہارتوں کو نتیجہ خیز تعلیمی نظام اور اسکی شرائط کے مطابق مزید فروغ دینا چاہیے ۔پروفیسر میگات جوہری نے مزید کہا کہ ملائیشیا کو آؤٹ کمبیسڈ ایجوکیشن سسٹم کے نفاذ میں چھ سال کا عرصہ لگ گیا اور جس کے نتیجے میں آج ملائیشیا کی تعلیمی اصلاحات دنیا کیلیے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔اس لیے واشنگٹن معاہدے جیسے دیگر بین الاقوامی تعلیمی معاہدوں کے نفاذ کیلیے سر گر م عمل رہنا چا۔اس دوران وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ تحقیق پر مبنی منصوبہ سازی سے ہمیشہ دور رس نتائج برآمد ہوتے ہیں اور موجودہ دور میں کسی بھی قوم کی ترقی کو جانچنے کا یہی پیمانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوای ٹی آؤٹ کمبیسڈ ایجوکیشن کے نظام کو مکمل نافذ کرنے کی کو شش کر رہی ہے ۔ورکشاپ میں مدعو مہمان مقرر پروفیسر انجنیئر میگات جوہری میگات محمد نورنے اپنی پریزینٹیشن کے بعد آؤ ٹ کمبیسڈ ایجوکیشن اور اس سے متعلقہ ،حاضرین کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب بھی دیئے۔
You are subscribed Successfully