تعلیمی میدان میں پنجاب حکومت کی کارکردگی صفر ہے،میاں ایوب


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے تعلیم کے میدان میں حکومت پنجاب کی کارکردگی با لکل صفر ہے تعلیم اور صحت کے فنڈز کو میٹرو ٹرین جیسے فضول ترین منصوبوں پر خرچ کیا جارہے ہے۔
دوسری جانب صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی ناقص صورتحال بھی سب کے سامنے ہے خواتین سرکاری ہسپتالوں کے دروازوں اور سڑھیوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں نہ تو انہیں چیک کرنے کے لئے ڈاکٹر ز ہیں اور نہ ہی ہسپتالوں میں بستر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان سرکاری ہسپتالوں میں مہنگی ادویات نایاب ہو چکی ہیں غریب مریض سڑکوں پر رل گئے ہیں لیکن خادم اعلیٰ کو اس کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے حکومت صرف ان منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے کہ جن سے ان کو بھاری کمیشن مل سکے ۔