سندھ کے تمام سکولوں میں سندھی لازمی قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سکولوں میں سندھی زبان کو لازمی قرار دے دیا گیا، سندھ حکومت نے سندھی کو قدیم زبان ہونے کے ناطے لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کی ہدایت کر دی۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق، سکولوں میں سندھی زبان کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ نوٹفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھی زبان میں مہارت رکھنے والے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے اور سندھی زبان نہ پڑھانے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی