موسم سرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی


لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی، نئے اوقات کار کا اطلاق پیر سے ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال بھی 15 اکتوبر کے بعد سے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، موسم سرما کیلئے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سکولوں کے اوقات کار میں 30 منٹ کا اضافہ کیا گیا، نئے اوقات کار کا اطلاق پیر سے ہوگا۔محکمہ تعلیم کیمطابق لڑکیوں کا سکول صبح 8 بجے لگے گا، چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگی جبکہ لڑکوں کا سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگے گا، چھٹی دوپہر 2 بجے ہوگی۔ڈبل شفٹ سکول صبح ساڑھے سات بجے اور دوپہرساڑھے بارہ بجے لگا کریں گے جبکہ پہلی شفٹ کو 12 بجے اور دوسری شفٹ کو 5 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔