ناقص کارکردگی دکھانیوالے سکول سربراہان اور اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں بری کارکردگی والے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ان اساتذہ کے خلاف پیڈ اایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تمام ای ڈی او ز ایجوکیشن کو ناقص کاکردگی والے اساتذہ کی لسٹیں 31اکتوبرتک فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈائریکٹر پبلک انسٹریکٹر سکینڈری سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام ای ڈی او ز ایجوکیشن کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ ایسے سکولز جن کا رزلٹ نویں جماعت میں 10فیصد اور دسویں میں 25فیصد تک آیا ہے ان ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ان اساتذہ کے خلاف کی گئی کاروائی کے حوالے سے رپورٹیں 31اکتوبر تک پہنچانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
بری کارکردگی