حکومت چینی زبان سیکھنے کیلئے 130طلبہ چائنہ بھجوائے گی


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وومن کاکس کی جنرل سیکرٹری تحسین فواد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 130طلبہ کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھجوائے گی۔پہلے مرحلے میں 39طلبہ کو چین بھیجا جا چکا ہے۔وہاں پاکستانی طلبہ ماہانہ 28سو یوان وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت چین کے ساتھ مل کر تمام شعبوں میں کام کررہی ہے ۔چین نے ہر سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھی ہے ۔