اوجی ڈی سی ایل کا ایچ ای سی کے اشتراک سے سکالرشپ پروگرام

لاہور(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) کے اشتراک اور ملک کی مشہور 9 یونیورسٹیوں کے تعاون سے ضرورت کی بنیاد پر اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت رواں سال170 طلباء اسکالر شپ سے مستفیذ ہونگے ،جن پر 141 ملین روپے خرچ ہونگے ۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد ( کیو اے یو ) مذکورہ 9 یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور اس یونیورسٹی کے 80 طلباء نے ( دو بیجز میں) یہ اسکالرشپ حاصل کی ہے۔ یہ 80 طلباء ملک کے چاروں صوبوں میں او جی ڈی سی ایل کے آپریشنل / کنسیشنل ایریا سے لئے گئے ہیں۔ ان 80 ضرورت مند طلباء کو خوش آمدید کہنے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں زاہد میر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل، قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلراور ای ڈی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ یہ پروگرام او جی ڈی سی ایل کی طرف سے " خیر سگالی سفیر پروگرام " کی دوسری تقریب تھی اور اس پروگرام میں80 خوش قسمت طلباء کو شامل کیا گیا اور انھیں تعلیمی اسناد بھی دی گئی ہیں ۔ او جی ڈی سی ایل نے اس پروگرام میں شامل ایچ ای سی کے مختلف یونیورسٹوں کے لئے 15.47 ملین روپے دیے ہیں۔