تازہ ترین

ای پیپر

ایشائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کا پیڈمک کے ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور(کامرس رپورٹر)ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے وائس پریزیڈنٹ ونسائی زانگ نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پنجاب میں قائم انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے فنڈنگ تجاویز پا بات چیت کی۔ پیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن عرفان قادری نے پنجاب میں قائم انڈسٹریل اسٹیٹس میں کمبائنڈ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس(CETP) اور پاور پلانٹس کی تنصیب کی تجاویز پر فنڈنگ کیلئے بات چیت کی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیڈمک شیریار سلیم اور جنرل مینیجر مارکیٹنگ اعجازعظیم نے پنجاب میں عالمی معیار کی انڈسٹریل اسٹیٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ آصف علی ملٹی نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی تذکرہ کیا۔اس موقع پر ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے وائس پریزیڈنٹ ونسائی زانگ نے ان سہولتوں کو سراہا اور پیڈمک کی تجاویز پر غور کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔


ڈیجیٹل فارمیٹ میں اس خبر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کری