شبقدر میں دلہ زاک سکول کی تعمیر میں ناقص میڑیل کے استعمال پر ایم پی اے کی بر ہمی

 شبقدر ( نمائندہ خصوصی )شبقدر دلازاک میں سکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال ایم پی اے نے کام روک کر انکوائری کی ہدایت جاری کردی ۔شبقدر دلازاک میں زیر تعمیر گرلز مڈل سکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر ممبرصوبائی اسمبلی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور سکول کی تعمیر پر تعمیراتی کام کو روک کر انکوائری کی ہدایت جاری کردی ہیں ۔شبقدر دلازاک میں ایک کروڑ سے زائد روپے کی لاگت سے گرلز مڈل سکول کی تعمیر کیلئے تعمیراتی کام جاری ہیں ۔سکول کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے ممبر صوبائی اسمبلی نے اچانک زیر تعمیر کام کا دورہ کیا جہاں پر سکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر انہوں نے فوری سکول کی تعمیر روک دی ۔اور سکول کی تعمیری کام کیلئے فوری انکوئری کی ہدایت جاری کردی ۔اس موقع پر ممبرصو با ئی اسمبلی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کرپشن کسی صورت برادشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی کی جائیگی ۔اور کرپٹ ٹھیکیداروں کو قوی خزانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ دلازک سکول میں ناقص میٹریل کا ستعمال قابل افسوس ہے ۔اس موقع پر دلازاک کے عوام نے ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ناقص میٹریل کے استعمال پر تھکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے اور کسی ایماندار ٹھکیدار کو سکول کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا جائے ۔