صوابی میں نجی سکول کے استاد کی طالبعلم پر بے پناہ تشدد

صوابی( بیورورپورٹ)صوابی کے ایک نجی سکول کے استاد نے نویں جماعت کے طالب علم پر تشدد کر کے زخمی کر دیا۔ رشتہ داروں نے اس واقعہ پر احتجاج کر تے ہوئے استاد کے خلاف تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کرائی۔ بتایا گیا ہے کہ صوابی کے نجی سکول پاکستان انٹر نیشنل پبلک سکول اینڈ کالج کے ٹیچر اختر آمین نے مانیری پایاں کے طالب علم موسیٰ خان کو معمولی بات پر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا یا جس سے ان کی ایک انگلی کا ناخن زخمی ہو نے سے خون بہنے لگا جسے فوری طور پر صوابی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ والدین اور رشتہ داروں نے سکول ٹیچر کے رویئے کے خلاف شدید الفاظ میں احتجاج کیا۔ جب کہ زخمی طالب علم نے ٹیچر کے خلاف تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کرائی#