مردان (بیورورپورٹ)ڈی آئی جی مردان ریجن محمد سعید کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کے بعد مردان ریجن کے تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھی۔ پولیس نے مردان چارسدہ، صوابی اور نوشہرہ میں سکولوں نے پولیس کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 62سکول مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے 300سکولوں کی انتظامیہ کو حفاظتی انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تعلیمی اداروں کی دیواروں کو مزید اونچا کرنے اور اس پر خاردار تاریں لگوانے ، تعلیمی اداروں کے گرد اور آس پاس نگرانی کا عمل مزید بہتر بنائیں اور سیکیورٹی سٹاف کے درمیان مواسلاتی نظام کو بہتر بنانے، ایس او ایس سسٹم لگوانے ، اندر جانے کے لئے مناسب انتظام اور والدین پر مشتمل نگرانی کمیٹیاں بنانے، مشق اور ریہرسل کی بھی ہدایت کی گئی ۔چاروں ڈی پی او ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان جس میں ضلعی انتظامیہ بھی شامل ہو کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے غیر محفوظ تعلیمی اداروں کی نشاندہی کرے اور انہیں مناسب حفاظتی اقدامات اٹھانے کی تاکید کریں۔