قیدیوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے سروئے کیاجارہا ہے ،زریاب مسرت

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)سیکرٹری وفاقی محتسب جیل ریفائنری زریاب مسرت نے کہا ہے کہ ملک بھرکے چاروں صوبوں کی جیل خانہ جات کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی قیدیوں کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وگومل یونیورسٹی کے تمام کورسزوبنیادی تعلیم مفت تعلیم فراہم کرنے کے احکامات کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کاسروے کیاجارہاہے جس کامقصدجیل میں قیدتعلیم سے لگاؤرکھنے والے قیدیوں کومفت تعلیم فراہم کی جائے جس میں انکوکتابیں ودیگرتعلیمی اخراجات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مہیاکریگی۔جبکہ امتحانی ہال ودیگرسہولیات کیلئے گومل یونیورسٹی اپنی خدمات سرانجام دیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وفاقی محتسب اعلیٰ سلمان فاروقی کی خصوصی ہدایات پرڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے دوران میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلرگومل یونیورسٹی ڈاکٹرعمرعلی خان‘سابق ہوم سیکرٹری خیبرپختونخواہ وایڈوائزروفاقی محتسب اعلیٰ ڈیرہ ریجن عبدالکریم خان قصوریہ اورریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی صلاح الدین خان بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ جیل میں قیدپرائمری کے بچوں کیلئے سوئیٹ ہومزکاانعقادکیاگیاہے جس میں بچوں کوبنیادی تعلیم کے علاوہ رہن سہن کے طریقے اوراچھے شہری بننے کے طورطریقے سکھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات سے باقاعدہ مشاورت کے بعداقدامات اٹھائے گئے ہیں۔جس کامقصدخالصتاًان شہریوں کوجواپنی غلطیوں کی سزاکے طورپرجیلوں میں قیدہیں اوروہ زیورتعلیم سے آراستہ ہونے کے خواہشمندہیں توانہیں اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کیاجاسکے اورجب وہ جیل سے باہرآئیں توایک شریف شہری کی حیثیت سے زندگی بسرکرسکیں۔