ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پیسکوواپڈاکی اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیخلاف گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس کے طلباء کاواپڈاکیخلاف احتجاج اورتعلیمی بائیکاٹ‘واپڈاکیخلاف زبردست نعرے بازی‘لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اورطارق آبادسے سٹی کیمپس کوواپڈاکی دوسری لائن دی جائے۔مظاہرین۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس کے طلباء نے پیسکوواپڈاکی طرف سے اٹھارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مکمل تعلیمی بائیکاٹ کیا اورسٹی کیمپس میں واپڈاکیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلباء نے واپڈاکیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔اس موقع پر طلباء نے کہاکہ پیسکوواپڈاظالمانہ لوڈشیڈنگ کررہاہے۔اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ایک گھنٹہ بجلی ہوتی ہے اوردوگھنٹہ بجلی غائب رہتی ہے۔امتحانات کے دن ہیں۔گرمی کی آمدآمدہے۔طلباء کوسخت تعلیمی نقصان پہنچ رہاہے۔ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔انہوں نے کہاکہ سابقہ وائس چانسلرفریدخان کے دورمیں گومل یونیورسٹی کی طرف سے واپڈاکوطارق آبادسے دوسری لائن کیلئے پیمنٹ بھی کی گئی کھمبے آج بھی سٹی کیمپس میں موجودہیں لیکن اس منصوبے پر عملدرآمدنہیں ہوسکا۔اس منصوبے کوفی الفورمکمل کیاجائے تاکہ بجلی کامسئلہ حل ہوسکے۔