ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائیں گے ،امیر الرحمن


صوابی (بیورورپورٹ) اے این پی ضلع صوابی کے صدر و ضلعی ناظم اعلیٰ امیر الرحمن نے تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹا لاہور ضلع صوابی کے ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے ضلع ، تحصیل ، یونین اور نیبر ہوڈ کونسلوں کو اختیارات اور فنڈز منتقل کر دیئے تو ضلعی حکومتیں سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل جلسئی میں بمقام حجرہ فقیر حسین زیرصدارت گل فراز کاکا ایک جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں عوامی جمہوری اتحاد پاکستان پردیس کاکاجی، خان شیر کاکا، لعل شادکاکا، فقیر حسین، امان شیر،قصیر خان، کشور خان، حضرت ولی ۔، الف خان، وقار ، عطاء الرحمن،گل زیب ،انورزیب، جواد ، دولت ،شوکت،روح الامین،شیری کاکااورشعیب خان نے خاندانوں اور دوستوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جب کہ جلسہ عام سے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلام خان کے علاوہ ضلعی نائب صدر انجینئر امجدعلی خان، تحصیل کونسلر اسد شیر زمان، یوسی کونسل صدر فرروش خان اوریوسی جنرل سیکرٹری بخت علی خان نے بھی خطاب کیا ۔ضلعی صدر امیر الرحمن نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئیے کہا کہ ضلعی ناظم کے پاس کوئی اختیار نہیں اور نہ ضلعی کونسلرز کے پاس اے این، پی ایک نظریاتی پارٹی ہے اُن کا منشور ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔ حالانکہ دوسرے اضلاع میں ضلعی حکومتوں نے کئی چیزوں پر ٹیکس لگایا ہے ۔ انہوں نے آفسوس کااظہار کیا کہ سرکارہسپتالوں میں ڈاکٹر نہیں اگر ڈاکٹر ہے تو دوائی نہیں اگر دوائی ہے توڈاکٹر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے صوبے میں حکومت اے این پی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے قائدین 300 سو ڈیموں کی بات کرتے ہیں۔ اورہر تحصیل میں گراونڈکی بات کرتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہے ۔ہمارے دور میں سکولز، کالجز او ر یونیورسٹیاں بنائے گئے۔ انہوں نے شمولیت اختیا رکرنے والوں اور جلسئی تنظیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ۔پختون قوم کیلئے باچا خان بابا نے بہت تکلیف برداشت کی ۔#