چارسدہ (بیورورپورٹ)سکول آفیسر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی رحم دین نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں کسی صورت سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی۔سکول آفیسر ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم کے آفسران کے ساتھ شابہ بشانہ کھڑی ہے ۔ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین شاہد اللہ کو لگام دیں بصورت دیگر مزاحمتی تحریک شروع کرینگے۔وہ سکول آفیسر ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹر ز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے حاجی رحم دین اور دیگر نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور دیگر ریاستی اداروں میں سیاسی مداخلت صوبائی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے ۔محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین شاہد اللہ نے محکمے میں سیاسی مداخلت اور محکمہ تعلیم کے آفسران کو دھمکیاں دے کر صوبائی حکومت کی پالیسی کی نفی کر دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار ادارے اس حوالے سے نوٹس لے بصورت دیگر سکول آفیسر ایسوسی ایشن اپنے آفسران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ایسے اقدامات کے خلاف مزاحمتی تحریک شروع کرینگے جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی ۔