جدید علوم سے استفادہ کے بغیر ترقی ممکن نہیں،بشیر عمرزئی

چارسدہ (بیورورپورٹ) تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمر زئی نے کہا ہے کہ جدید علوم کے بل بوتے پر مغربی قومیں بام عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ نوجوانوں سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے ۔گزشتہ کئی سال سے طالبات مختلف تعلیمی بورڈز میں نمایاں پو زیشنز حاصل کر رہی ہے جو لائق تحسین ہے ۔ وہ میونسپل گرلز پبلک ہائی سکول میں تقسیم انعامات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر اے این پی کے پارلیمانی لیڈر عبدالصمد باچا اور جے یوآئی کے پارلیمانی لیڈر اعظم جان باچا بھی موجود تھے ۔ تقریب سے پہلے تحصیل ناظم خلیل بشیر خان اور دیگر نے سکول میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ تقریب میں نویں اور دسویں جماعت میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی سکول کے طالبات میں نقد انعامات اور توصیفی سرٹفیکیٹس تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمر زئی نے میونسپل پبلک گرلز ہائی سکو ل کے تعمیر و مرمت کیلئے 20لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سکول کو بہترین تعلیمی درسگاہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جائینگے اور طالبات کو جدید اور معیاری علوم کی فراہمی یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید علوم کی بدولت مغربی قومیں آج بام عروج پر پہنچ چکے ہیں۔ وہ د ن دور نہیں جب پاکستان کا نام بھی ترقیایافتہ قوموں میں شامل ہو گامگر اس کیلئے ضروری ہے کہ طلباء و طالبات دلجمعی سے حصول تعلیم پر توجہ مرکوز کریں۔