مردان( بیورورپورٹ) پولیس تعلیمی اداروں کی تحفظ اور سیکیورٹی کے لئے بھرپور حفاظتی اقدامات اُٹھا رہی ہیں تاکہ طلبہ پرامن ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں یہ باتایس پی آپریشن شفیع اللہ خان گنڈاپورنے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور سیکیورٹی افسران کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان249 حساس اداروں اور سیکیورٹی افسران کے علاوہ ایس پی سی ٹی ڈی بنارس خان، ڈی ایس پی سیکیورٹی باچا خان میڈیکل کالج حاجی سردار خان،ڈی ایس پی سٹی شاہ ممتاز خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز احتراز خان، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی صنوبر خان اور ڈی ایس پی شیخ ملتون حیدر خان نے شرکت کیا۔ایس پی اپریشن شفیع اللہ خان گنڈاپورنے اجلاس کے شرکاء کیساتھ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا،انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اور تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے گئے ہیں،تاہم اداروں کے سربراہان اور سیکیورٹی افسران بھی اپنے سیکیورٹی مزید بہتری کے لئے بھر پور حفاظتی اقدامات کریں،اور اس حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون کو جاری رکھیں۔تاکہ طلبہ پُرامن ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں،انہوں نے کہا کہ مردان کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتر ہیں تاہم جو تھوڑی بہت کمی ہے اس کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔پولیس کی جانب سے وقتاً فوقتاً ان اداروں میں موک ایکسر سائز بھی کروایا جارہا ہے،سیکیورٹی پر مامور گارڈز کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں میں باونڈری وال، سنتری پوش، مورچے، بیرئیل، خفیہ کیمرے اور دیگر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں جن اداروں میں کمی ہے ان کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔