12سال سے کم عمر طلبہ نہم جماعت کے امتحانات میں شرکت کے اہل ہیں : لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 12 سال سے کم عمر طالب علموں کو آئندہ سال نویں کلاس کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے لاہور اور گوجرانوالہ کے تعلیمی بورڈزکے حکام کو حکم دیا ہے کہ طالب علموں کو داخلہ فارم فراہم کئے جائیں اور ان سے فیسیں وصول کی جائیں۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے طالب علموں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی، کیس کی سماعت کے دوران بورڈ کے لیگل ایڈوائزر کی سرزنش کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب دو رکنی بنچ نے 12 سال عمر کی شرط ختم کر دی توآپ کیوں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟ درخواست گزاروں کے وکلا ء نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار 12 سال سے کم عمر ہیں اور نویں جماعت کے امتحانات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تعلیمی بورڈ ان کوغیر قانونی طور پر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دے رہے ہیں حالانکہ اس سے قبل عدالت عالیہ کا دورکنی بنچ 12سال سے کم عمر کے بچوں کو نویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے چکا ہے ۔
نویں جماعت،