ماڈل بازاروں میں سہولت سٹالز پر اشیاء کی سستے داموں فروخت جاری 


 لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں سہولت سٹالز عوام کو ریلیف دینے میں مصروف۔سیکرٹری انڈسٹری واصف خورشید کی ہدایت پر بغیر سبسڈی ماڈل بازاروں میں ڈی سی ریٹ سے بھی 10 روپے کم تک اشیاء کی فروحت جاری ہے۔چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد اشیاء خوردونوش خریدنے کے لئے ماڈل بازاروں کو رخ کر لیا۔ ماڈل بازاروں کے سہولت سٹال پر سبزیوں کے ریٹ کچھ اس طرح ہے کہ آلو نیا کچا چھلکا  55 پیاز درجہ اول 57، ٹماٹر درجہ اول 50 ادرک 400، لہسن دیسی 140، سبز مرچ 60 ،  لیموں چائینہ 75، بند گوبھی 68، بھنڈی 68، مٹر 200، اروی 48، گھیا کدو 38، گھیا توڑی 58، کھیرا دیسی 68، بینگن 38، شملہ مرچ 130، ساگ 28، لال مولی 10 روپے میں فروحت ہو رہی ہے جبکہ پھلوں کے ریٹس کی بات کی جائے تو سیب کالاکولو پہاڑی 140، سیب گاچہ 135، انگور بدانہ 100، کیلا 60، میٹھا 100، انار قندہاری 150، انار دیسی 160، جاپانی پھل 80، امرود 55، ناشپاتی 115، گرما 65، روپے میں فروحت ہو رہی ہے ، کورونا وائرس کے پیش نظر ماڈل بازاروں میں بغیر ماسک کسی بھی فرد کو داخلے کی اجازت نہیں۔سینی ٹائز کرنے کے بعد ہی ماڈل بازار میں خریداری کے لئے آنے دیا جاتا ہے۔