”ساڑھے تین سال بعد حلقے میں کیا کرنے آئے ہو “، پی ٹی آئی وزیر خوراک آبائی حلقے میں ووٹرز کے پتھراﺅ سے زخمی

”ساڑھے تین سال بعد حلقے میں کیا کرنے آئے ہو “، پی ٹی آئی وزیر خوراک آبائی ...
”ساڑھے تین سال بعد حلقے میں کیا کرنے آئے ہو “، پی ٹی آئی وزیر خوراک آبائی حلقے میں ووٹرز کے پتھراﺅ سے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )”ساڑھے تین سال بعد حلقے میں کیا کرنے آئے ؟“،پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر قلندر خان لودھی اپنے آبائی حلقے میں ووٹرز کے پتھراﺅ سے زخمی ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی ساڑھے تین سال بعد اپنے آبائی حلقے کے دورے پر پہنچے تو عوام مشتعل ہو گئے جنہوں نے انکی گاڑی اور قافلے پر پتھراﺅ کیا جس سے قلندر خان لودھی زخمی ہو گئے ۔واقعے کے بعد پولیس نے 18نامزد ملزمان سمیت 80 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

”یہ لباس میں نے آپ کیلئے نہیں بلکہ اپنے لیے پہنا ہے“، بھارتی اداکارہ دیپیکا نے صحافی کو کھری کھری سنا دیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ قلندر خان لودھی پر پتھراﺅ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے آبائی حلقے پنڈ کرگو خان سےجلسے میں شرکت کیلئے گزر رہے تھے ۔ اس دوان  لوگوں نے انکی گاڑی اور قافلے کو روک کرشدید نعرے بازی کی اور پتھراؤ بھی کیا جس سے وہ معمولی زخمی ہو گئے ۔ مشتعل مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ”ساڑھے تین سال بعد حلقے میں کیا کرنے آئے ہیں “۔ اس دوران مظاہرین نے گو عمران گو کے نعرے بھی لگائے تاہم پتھراﺅ کے بعد قلندر خا ن لودھی اپنے آبائی حلقے سے روانہ ہو گئے۔

مزید :

ایبٹ آباد -