حکمران پاناما فیصلہ تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں، آئین کی شق 62 اور63ختم کرنیوالی حکومت ختم ہو جائیگی،سراج الحق
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے آئین کے مطابق وزیراعظم کو صادق و امین ہونا چاہئے ،حکمران فیصلے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں،کہا جا رہا ہے آئین کی 62 اور 63 شق کو ختم کیا جائے
ہم کہتے ہیں62 ،63 شق کو ختم کرنے والی حکومت کا خاتمہ ہو گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا آج نواز شریف کا خاتمہ ہوا ہے کل اس حکومت کا خاتمہ ہو گا،ایوان کے ہر ممبر کو صادق اور امین ہونا چاہئے ،ہم پاناما میں ملوث سب افراد کا احتساب چاہتے ہیں، سراج الحق کا کہناتھابھارت سی پیک کا دشمن ہے ،حکومت کہتی ہے ہمیں سی پیک کی وجہ سے ہٹایا گیا ،انہوں نے کہا مشرف کہتے ہیں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے میں کہتا ہوں مشرف صاحب پہلے آپ آ جائیں پھرآپ کو دیکھتے ہیں۔