مویشی باڑہ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجہ میں10 لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی جھلس کر ہلاک

مویشی باڑہ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجہ میں10 لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی ...
مویشی باڑہ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجہ میں10 لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی جھلس کر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (اے پی پی)شملہ پہاڑی کے قریب دہری کے مقام مویشی باڑہ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجہ میں10 لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں ۔متاثرہ شخص کی ضلعی انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔ شملہ پہاڑی دیری کے رہائشی محمد رمضان ولد محمد خان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ میرے مال مویشیوں کے باڑے میں اچانک آگ بھڑک گئی جس سے میری مویشیوں کے باڑے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث باڑے میں موجود دو قیمتی بھینسیں،دوبیل اور دو گائے جل کر جھلس گئی اور ہلاک ہو گئیں ۔آتشزدگی کی اطلاع پر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا آگ کی شدت کی وجہ سے مویشیوں کو باڑے سے نہ نکالا جا سکا جسکے باعث 10لاکھ روپے مالیت کے مویشی ہلاک ہو گئے۔ متاثرہ افراد نے ضلع انتظامیہ سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ایبٹ آباد -