ایم این اے اظہر جدون حملہ، نوجوان کو عدالت نے جیل بھجوادیا

ایم این اے اظہر جدون حملہ، نوجوان کو عدالت نے جیل بھجوادیا
ایم این اے اظہر جدون حملہ، نوجوان کو عدالت نے جیل بھجوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر خان جدون پر حملہ کرنے والے نوجوان زین کو عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ پولیس نے مجرم کو مانسہرہ جیل منتقل کردیا۔

جمعرات کے روز جلال بابا آڈیٹوریم میں صحت انصاف کارڈ کی تقریب کے دوران سٹیج پر بیٹھے ایم این اے ڈاکٹر اظہر خان کو نوجوان زین نے اچانک سٹیج پر آکر تھپڑ مارے اور گالم گلوچ شروع کردی۔ جس کے ردعمل میں ڈاکٹر اظہر خان اور ان کے حمایتی تحصیل کونسل و دیگر پی ٹی آئی کارکنان نے نوجوان زین ولد چن زیب تنولی کی دھلائی کردی اور پولیس کے حوالے کرنے پر تھانہ کینٹ میں ملزم کے خلاف زیر دفعہ 355-411-506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور رات گئے تک تفتیش جاری رہی۔

جمعہ کے روز ملزم کو پولیس کے سخت پہرے میں سپیشل ڈپٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملزم کی جانب سے ماہر قانون دان نسیم زمان تنولی اور ڈاکٹر اظہر جدون کی طرف سے عاطف خان جدون نے پیروی کی۔ عدالت نے دونوں وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم زین السلام کو جیل منتقلی کا حکم صادر کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے حملہ کرنے کی وجوہات محض جنرل (ر) ایاز سلیم رانا پرنواں شہر گراﺅنڈ میں نماز جنازہ میں بدتمیزی کرنے کا رنج بتایا ہے۔

مزید :

ایبٹ آباد -