سعودی ارب پتی جس نے عیاشی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، پیسے لٹانے کا ایسا طریقہ کہ دیکھ کر کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ہم نے آپ کو ایک ارب پتی سعودی شہری کے متعلق خبر دی تھی جو اپنی آدھ درجن لگژری گاڑیوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے لندن پہنچا تھا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اب ایک نئی رپورٹ میں اس سعودی ارب پتی کی عیاشیوں سے پردہ اٹھایا ہے جن کے متعلق جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ اس عرب نوجوان کا نام ترکی بن عبداللہ ہے اور اس کا زیادہ تر وقت لندن اور پیرس کے لگژری ہوٹلوں میں گزرتا ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس نے سوشل میڈیا پر اپنی عیاشی کی کئی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر رکھی ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں اسے اپنی لگژری سونے کی کار میں بیٹھ کر سعودی عرب کے ریگستان میں اونٹوں کا تعاقب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کی کار کی پچھلی سیٹ پر ایک چیتا بیٹھا ہوتا ہے اور اس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس چیتے کی سواری کرتا ہے۔ اس نے کئی ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اس کی لگژری کاروں کو لندن اور پیرس کے ہوٹلوں کے باہر کھڑے دکھایا گیا ہے۔
جب بھی سعودی عرب جائیں یہ پرفیوم ضرور لائیں، وہ مقدس خوشبو جو آپ کو کئی خطرناک بیماریوں سے بچائے گی، مملکت میں خریداروں کا جوش و خروش
بن عبداللہ دنیا میں جہاں بھی جاتا ہے اپنی کاروں کا یہ پورا بیڑہ ساتھ لے کر جاتا ہے اور وہاں اپنی ان کاروں پر سیروتفریح کرتا ہے۔ ایک ملک سے دوسرے ملک ان کاروں کو لیجانے پر ہی لاکھوں روپے خرچ اٹھتا ہے۔ گزشتہ دنوں جب اس نے اپنی کاریں سعودی عرب سے لندن منتقل کیں تو اس پر30ہزار ڈالر(تقریباً30لاکھ روپے)خرچ آیا۔ اس نے اپنی کاروں پر سونے کی تہہ چڑھوا رکھا ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک کار پر سونے کی تہہ چڑھانے پر 4ہزار پاﺅنڈز(تقریباً 6لاکھ 5ہزار روپے) خرچ آتا ہے۔ اس لحاظ سے اس نے لگ بھگ نصف کروڑ روپے خرچ کرکے اپنی کاروں پر سونے کی تہہ چڑھوائی ہے۔