مبینہ دہشتگرد کا پیچھا کرتی پولیس، اچانک وہ ایک گھر میں گھسا اور پھر اگلے ہی لمحے کیا خوفناک ترین کام ہو گیا؟ پولیس والوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلیوں بازاروں اور عوامی مقامات پر تو دہشت گرد بم پھوڑتے ہی آ رہے تھے لیکن گزشتہ دنوں بغداد میں ایک خودکش حملہ آور نے ایک گھر میں گھس کر دھماکہ کر دیا جس میں پورا خاندان جاں بحق ہو گیا۔ مسلم پریس کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے 5دہشت گردوں ایک جگہ روکا جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں 4دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک وہاں سے فرار ہوکر ایک گھر میں جا گھسا اور وہاں خودکش دھماکہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس گھر میں رہائش پذیر خاندان 6افراد پر مشتمل تھا۔ یہ تمام افراد دھماکے میں جاں بحق ہو گئے۔ عراق فوجی کے میجر جنرل قاسم المحمدی کا کہنا تھا کہ ”ان پانچوں دہشت گردوں میں سے 3نے خودکش جیکٹیں پہنی ہوئی تھی جن میں سے ایک فرار ہو کر گھر میں جا گھسا اور وہاں دھماکہ کر دیا۔“ رپورٹ کے مطابق بغداد میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 24گھنٹے پہلے اس علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم اگلے روز ہی فوج کا ان دہشت گردوںسے سامنا ہو گیا۔ جنرل قاسم کا کہنا تھا کہ ”دہشت گرد صحرا کے راستے بغداد میں داخل ہو رہے ہیں اور یہاں وارداتیں کر رہے ہیں۔“