دبئی میں غیر ملکی خاتون نے آدمی اور اپنی دوست کو ایسا کام کرتے دیکھ لیا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جیل بھیج دیا جائے گا کیونکہ۔۔۔

دبئی میں غیر ملکی خاتون نے آدمی اور اپنی دوست کو ایسا کام کرتے دیکھ لیا کہ ...
دبئی میں غیر ملکی خاتون نے آدمی اور اپنی دوست کو ایسا کام کرتے دیکھ لیا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جیل بھیج دیا جائے گا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک برطانوی لڑکی کی دوست کی ایک سویڈش مرد کے ساتھ لڑائی ہو گئی جس کے دوران اس لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر شیلمز فورڈ کی 21سالہ آسا ہوچیسن نامی لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ دبئی گئی۔ وہ جس ہوٹل میں مقیم ہوئے وہاں ایک روز لابی میں سویڈن کا ایک شہری سورہا تھا جس پر آسا کی ایک دوست کو شرارت سوجھی اور اس نے سوتے آدمی کے ساتھ سیلفی بنا لی لیکن وہ آدمی جاگ گیا۔

’میرے گھر کے دروازے پر بار بار دستک ہوئی، تنگ آکر دروازہ کھولا تو باہر ایک لڑکی برہنہ حالت میں کھڑی تھی جو کہنے لگی۔۔۔‘
جاگنے پر اس آدمی نے لڑکی کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا جو کافی بڑھ گیا۔ اس دوران آسا نے اس آدمی کا چشمہ اٹھایا اور کوڑا دان میں ڈال دیاجس پر سویڈش شخص نے پولیس کو بلالیا اور اس نے آسا کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چوری اور جھگڑا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا اور اب ممکنہ طور پر اسے جیل کی سزا مل سکتی ہے۔ آسا کی برطانیہ میں موجود فیملی کا کہنا ہے کہ ”آسا بالکل بے گناہ ہے، اس نے تو جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس نے اسی کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ جھگڑے کے دوران اس شخص کا چشمہ گر گیا تھا۔ آسا سے بس اتنی غلطی ہوئی تھی کہ اس نے شیشے کے ٹکڑوں کو ڈسٹ بن میں پھینک دیا تا کہ ان پر کسی کا پاﺅں نا آ جائے۔“

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -