اگر آپ کے پاس ان ممالک کا ڈرائیونگ لائسنس ہے تو آپ متحدہ عرب امارات میں مزے سے بغیر لائسنس گاڑی چلا سکتے ہیں ،بڑااعلان ہو گیا

اگر آپ کے پاس ان ممالک کا ڈرائیونگ لائسنس ہے تو آپ متحدہ عرب امارات میں مزے سے ...
اگر آپ کے پاس ان ممالک کا ڈرائیونگ لائسنس ہے تو آپ متحدہ عرب امارات میں مزے سے بغیر لائسنس گاڑی چلا سکتے ہیں ،بڑااعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خصوصی ٹریننگ مکمل کرنا ضروری ہے لیکن اگر آپ ڈرائیونگ کا تجربہ رکھتے ہیں یا 36 مخصوص ممالک میں سے کسی ایک کا جاری کردہ لائسنس رکھتے ہیںتو ٹریننگ کی ضرورت نہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ ممالک آسٹریلیا، بحرین، بیلجئم ، کینڈا ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، فرانس ، جرمنی ، یونان ، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان،جنوبی کوریا، کویت ، نیدر لینڈز ، نیوزی لینڈ ، ناروے، عما ن، پولینڈ ، پرتگال ، قطر ، رومانیہ ، سعودی عرب ، جنوبی افریقہ ،سپین ، سویڈن ، سویٹزرلینڈ ،ترکی ، برطانیہ اور امریکہ ہیں۔ اس فہرست میں کسی بھی تبدیلی کے متعلق معلومات کیلئے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کینیڈا کا لائسنس رکھنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ دبئی میں واقعہ کنیڈین قونصلیٹ سے اس کی تصدیق کروائیں۔ اسی طرح یونان ، قبرص ، پولینڈ ، ترکی ، جاپان اور جنوبی کوریا کا لائسنس رکھنے والوں کیلئے اپنے متعلقہ قونصلیٹ سے اس کا ترجمہ کروا کے پیش کرنا ضرور ی ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -