عرب شہری اپنی مردانگی سے ہاتھ دھو کر ڈھائی کروڑ روپے کا مالک بن گیا

عرب شہری اپنی مردانگی سے ہاتھ دھو کر ڈھائی کروڑ روپے کا مالک بن گیا
عرب شہری اپنی مردانگی سے ہاتھ دھو کر ڈھائی کروڑ روپے کا مالک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ما نیٹرنگ ڈیسک) ہر نیہ کے غلط آپریشن کی وجہ سے مردانگی سے محروم ہو جانے والے عرب شخص کی مردانگی تو کبھی واپس نہیں آسکے گی البتہ عدالت نے اسے 9 لاکھ درہم (تقریباً اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے) بطور ہرجانہ ضرور دلوا دئیے ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل سپریم کورٹ نے غیر ذمہ داری کے مرتکب ہونے والے ہسپتال اور اس کے ایک ڈاکٹر کو کئے گئے ہرجانے کے متعلق ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے متاثر ہ شخص کو 9 لاکھ درہم کا حق دار قرار دیا ہے۔

’اس نے مجھے اپنا موبائل پکڑایا اور کہا یہ فلم دیکھو اور پھر۔۔۔‘ دبئی کی مسجد میں نوعمر پاکستانی لڑکے کے ساتھ ایسی شرمناک ترین حرکت کہ جان کر شیطان بھی کانوں کو ہاتھ لگالے
رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص ہرنیہ کی تکلیف کے باعث ایک شمالی امارت کے ہسپتال میں علاج کیلئے گیا تھا۔ ڈاکٹر نے ممکنہ نتائج سے خبردار کئے بغیر اس کا آپریشن کیا جس میں کوئی بھاری گڑ بڑ ہو گئی ۔ مریض کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد اسے شدید درد کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اس کیلئے سونا بھی ممکن نہ رہا تھا۔ جب اس نے دوبارہ ہسپتال سے رابطہ کیا تو اس کا الٹرساﺅنڈ کیا گیا اور تب معلوم ہوا کہ اس کے جسم کے تولیدی حصے متاثر ہو چکے تھے اور اس کی مردانہ کارکردگی پر بھی منفی اثر مرتب ہوا تھا۔ متاثرہ شخص نے ایک دیگر ہسپتال سے رابطہ کیا اور بالآخر درد سے نجات کیلئے اسے جسم کا تولیدی حصہ نکلوانا پڑا ۔
ایک میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ شخص کی مردانہ صلاحیت سو فیصد ختم ہو چکی تھی ۔ اس نے ہسپتال اور آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف 50 لاکھ درہم ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم عدالت کی جانب سے اسے نو لاکھ درہم کا حق دار قرار دیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -