سعودی عرب میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کئی بسیں جلا دی گئیں ،پیسے ہیں نہ نوکری، باہر پولیس کا خوف ہے:ملازمین

سعودی عرب میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کئی بسیں جلا دی گئیں ،پیسے ہیں نہ ...
سعودی عرب میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کئی بسیں جلا دی گئیں ،پیسے ہیں نہ نوکری، باہر پولیس کا خوف ہے:ملازمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین برہم ہو گئے اور اپنی رہائش گاہ میں موجودکمپنی کی 9بسوں کو آگ لگا دی جس نے پورے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس کے بعد مکہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

’سعودی عرب میں غیر ملکی ورکر خطرناک وائرس ہیں‘ یہ کس نے کہا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آئے گا،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب کے معروف تجارتی گروپ ”بن لادن“کی جانب سے کئی ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے سعودی عر ب میں مقیم ہزاروں افراد کی زندگی اجیرن کردی جس کے خلاف ملازمین نے ایسا قدم اٹھایا جس کی مثال سعودی عر ب کی تاریخ میں نہیں ملتی۔گزشتہ روز 50ہزار ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کرنے والے بن لادن گروپ نے کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم ہزاروں غیر ملکی ملازمین پھنس کر رہ گئے ہیں اور ان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔حقوق مارے جانے پر برہم ان ملازمین نے مکہ میںبن لادن گروپ کی جانب سے فراہم کردہ اپنی رہائشگاہوں میں کھڑی 9بسوں کو آگ لگائی جن میں سے 7جل کر کوئلہ بن گئیں۔

نوجوان لڑکی نے پولیس اہلکار سے ایک ایسی چیز ’چیک‘ کرنے کی درخواست کردی کہ فوری گرفتار ہی کرلیا گیا، تفصیلات جان کر ہنسی روکنا مشکل

مکہ سول ڈیفنس کے ترجمان نائف الشریف کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو رات گئے سات بسیں جلائی گئی ہیں جو کہ وہاں پر پارک تھیں۔ترجمان نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا آگ لگنے کے اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے سول ڈیفنس نے اعلیٰ حکام سے مشاورت شروع کردی ہے ۔

قسمت میں کتنی دولت لکھی ہے، ہاتھ دیکھ کر کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے؟ علم نجوم کے ماہرین کا دلچسپ دعویٰ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کئی افراد نے آگ لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو قانونی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے آگ لگائی ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے جبکہ جو لوگ تنخواہیں نہیں دے رہے انہیں فی الفور ادائیگیوں کا پابند بنایا جائے۔

ناقابل یقین واقعہ، وہ عورت جسے ڈاکٹروں نے بانجھ قرار دے دیا، پھر ایک حادثہ ایسا ہوا کہ ’اچانک‘ ماں بن گئی,تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

بی بی سی کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے تیل کی کم قیمتوں اور ترقیاتی اخراجات میں کمی کے بعد تعمیراتی کمپنی ’بن لادن گروپ‘ نے اپنے 50 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت ہزاروں افراد شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔بن لادن گروپ کے جدہ اور ریاض میں مقیم پاکستانی ملازمین نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ’باہر پولیس کا خوف ہے اور ہاتھ میں پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی نوکری ہے۔‘ ان ملازمین کے بقول وہ کمرے میں بند ہو کر رہ گئے ہیں۔

’سب گندہ ہے پر دھندہ ہے یہ‘شارجہ میں 20 رکنی پاکستانی گینگ گرفتار، قوم کو شرمندہ کردیا، کیا کرتے تھے؟ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔