اب سعودی عرب کس شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی تیاری میں ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، غیر ملکیوں کو شدید پریشان کردیا

اب سعودی عرب کس شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی تیاری میں ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ ...
اب سعودی عرب کس شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی تیاری میں ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، غیر ملکیوں کو شدید پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے دیگر کئی شعبوں کے بعد اب ہوابازی کے شعبے سے بھی تمام غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اس شعبے میں غیر ملکی انسٹرکٹرز کی شدید ضرورت کے باوجود حکام غیر ملکیوں کو نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک سینئر عہدیدار کا بھی کہنا تھا کہ ایوی ایشن سیکٹر میں ملازمت حاصل کرنے والے سعودی شہریوں کو ٹریننگ فراہم کرنے کے لئے انسٹرکٹرز کی فوری طور پر ضرورت ہے۔ اگرچہ اس شعبے میں غیر ملکی ماہرین کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے مگر اس کے باوجود جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی ایوی ایشن اینڈ سپورٹنگ سروسز کمیٹی کے سربراہ حسین الزاہرانی کا کہنا تھا کہ اس وجہ کی بنا پر غیر ملکیوں کو اس شعبے سے نکالنے کا کام رکے گا نہیں۔

’اس شعبے سے 25 فیصد غیر ملکیوں کو نکال کر مقامی لوگوں کو نوکری دو‘بڑے عرب ملک کی حکومت نے ایسا حکم جاری کر دیاکہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو بے حد پریشان کر دیا
الزاہرانی نے اس شعبے میں سعودی شہریوں کی عدم دستیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی غیرملکی ٹرینرز کے لئے درخواست دی جاتی ہے تو وزارت محنت کی جانب سے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں مقامی ماہرین تلاش کئے جاتے ہیں جن کا ملنا تقریباً ناممکن کام ہے۔ سعودی ملازمین کے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ کمپنیاں انہیں تربیت فراہم کرنے پر بھاری اخراجات کرتی ہیں لیکن وہ بہتر مواقع ملتے ہی کسی اور کمپنی میں چلے جاتے ہیں کیونکہ سعودی شہریوں کے لئے مدت ملازمت سے متعلق کوئی ضوابط موجود نہیں ہے۔ ان تمام مشکلات کے باوجود سعودی حکام پر عزم ہیں کہ ہوابازی کے شعبے سے تمام غیر ملکیوں کو نکال دیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -