سعودی حکومت نے کفیلوں کیلئے ایک ایسے کام پر انعام کا اعلان کر دیا کہ جان کر ملک میں مقیم غیر ملکی شدید پریشان ہو جائیں

سعودی حکومت نے کفیلوں کیلئے ایک ایسے کام پر انعام کا اعلان کر دیا کہ جان کر ...
سعودی حکومت نے کفیلوں کیلئے ایک ایسے کام پر انعام کا اعلان کر دیا کہ جان کر ملک میں مقیم غیر ملکی شدید پریشان ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ) سعودی حکام نے غیر ملکی ملازمین کی تعداد میں کمی لانے اور مقامی افراد کو روزگار فراہم کرنے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کیلئے سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والے کفیلوں کیلئے خصوصی انعامات اور سہولتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 

عرب نیوز کے مطابق وزارت لیبر نے ”متواز ن نطاقت“ کے نام سے ایک نیا پروگرام وضع کرنے کے لئے غوروحوض کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی پانچ مختلف معیارات کے مطابق جانچی جائے گی۔ ان معیارات میں سعودی ملازمین کی فیصد تعداد، سعودی ملازمین کی اوسط تنخواہ، خواتین ملازمین کی فیصد تعداد، ملازمت کا تحفظ اور بلند تنخواہ والے ملازمین کی اوسط تعداد جیسے عناصر شامل ہونگے۔ حکام یہ توقع بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ نئے پروگرام پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد سعودی شہریوں کو اچھی ملازمتیں مزید بڑی تعداد میں دستیاب ہوں گی۔

مزید :

عرب دنیا -