سعودی عرب میں نوکری نہ ملے تو نہ سہی، لیکن اب اس ایک کام کیلئے آپ باآسانی سعودی عرب جاکر کئی سال قیام کرسکیں گے، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب میں نوکری نہ ملے تو نہ سہی، لیکن اب اس ایک کام کیلئے آپ باآسانی ...
سعودی عرب میں نوکری نہ ملے تو نہ سہی، لیکن اب اس ایک کام کیلئے آپ باآسانی سعودی عرب جاکر کئی سال قیام کرسکیں گے، بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی طلباءکی بہت بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم کے لئے مغربی ممالک کا رُخ کرتی ہے تاہم اب سعودی یونیورسٹیاں بھی غیر ملکی طلباءکے لئے اپنے دروازے کھولنے والی ہیں۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرتعلیم احمد العیسٰی نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی یونیورسٹیاں پوسٹ گریجوایٹ تعلیم کے لئے غیر ملکی طلبائکو مواقع فراہم کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات یونیورسٹیوں کے نئے ادارہ جاتی سٹرکچر کا حصہ ہو گی۔

’’ٹیکسی میں بیٹھی تو وہ ڈررائیور مجھے کہنے لگا لڑکیوں کو گھر سے اکیلے نہیں نکلنا چاہیے اور پھر مجھے ڈراپ کر نے کے بعد فون کر کے کہنے لگا کہ۔۔۔‘‘ سعودی لڑکی نے اپنے وکیل کو ایسا واقعہ سنا دیا کہ وہ بھی چکرا کر رہ گیا
انہوں نے 12 اپریل کو سعودی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی ساتویں انٹرنیشنل کانفرنس برائے اعلیٰ تعلیم کے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔ اس کانفرنس کا موضوع ”سعودی یونیورسٹیاں اور ویژن 2030ء: علم مستقبل کا ایندھن ہے“ ہوگا۔ کانفرنس کا افتتاح نائب ولی عہد محمد بن سلمان کریں گے۔ کانفرنس میں دنیا بھر کی 380 یونیورسٹیوں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

مزید :

عرب دنیا -