بڑے عرب میں شوہر نے اپنی نوجوان بیوی اور معصوم بچی کو ذبح کردیا، دوران تفتیش ملزم نے ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصر میں سفاک شخص نے شک کی بنیاد پر ڈیڑھ ماہ کی بچی اور بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
”العربیہ “کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے النمرس میں باپ نے اپنی معصوم بچی اور بیوی کی گردنوں پر چھری چلا دی جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے بچی کی قمر پر بال دیکھے تو اسے شکت ہوا کہ بچی اس کی نہیں بلکہ بیوی نے اس کے ساتھ بددیانتی کی ہے جس پر طیش میں آکر بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک گھر میں خاتون کے قتل کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے چھاپہ مارا تو ایک گھر سے 23 سالہ لڑکی اور ایک ڈیڑھ ماہ کی سربریدہ لاشیں پڑی تھیں۔پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون اور بچی کے جسم پر تیز دھار چاقو سے کیے گئے وار کے نشانات موجود ہیں۔ جنونی شخص نے نہ صرف دونوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ ذبح کردیا بلکہ ان کے سرتن سے جدا کردیے۔ 33 سالہ مجرم نے بتایا کہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان شادی کے ایک ہفتے بعد ہی شکوک وشبہات پیداہوگئے تھے۔ اس کے گھر سے باہر رہنے پر وہ شک کرتا تھا۔تاہم بچی کی پیدائش کے بعد دونوں میاں بیوی میں اختلافات ختم ہوگئے تھے اور انہوں نے مل کر بچی کی پرورش کا فیصلہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ حادثے کے روز اس نے بچی اٹھائی تو اس کی کمر پر بال نظر آئے حالانکہ بچی کی پشت پر پہلے بال نہیں تھے۔ اس پر اسے بیوی پر بد دیانتی کا شبہ ہوا اور اس نے نتائج سے بے پرواہ ہو کر بیوی اور ڈیڑھ ماہ کی بچی کو ذبح کر ڈالا۔