روہنگیامسلمانوں کے لیے بالآخر سعودی بادشاہ میدان میں آگئے ، اعلان کردیا
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں سے زندگی کا حق بھی چھیننا شروع کردیا، 2600گھروں کو آگ لگادی جبکہ اطلاعات کے مطابق اب تک 70ہزار مسلمان بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں، وہاں سے جان بچاکر بھاگنے کی کوشش کرنیوالے مسلمانوں کے سر قلم کیے جارہے ہیں لیکن مظالم اپنی انتہاءکو پہنچنے کے بعد بالآخر سعودی بادشاہ بھی میدان میں آگئے اور روہنگیامسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسے رکوانے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔
بازار میں ملنے والے پرفیوم میں کس طرح ملاوٹ کی جاتی ہے اور یہ 98 فیصد جعلی ہوتے ہیں؟ایسی تحقیق کہ آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔قرارداد میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جائے گی اور مطالبہ کیا جائے گا کہ روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کا نوٹس لیا جائے۔سعودی عرب کے اقوام متحدہ کے مشن نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کے حل کی خاطر اور بے بسی کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
سعودی عرب نے سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے رابطہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے پر وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے جس کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے روہنگیا حکومت کی مذمت کی ہے۔