ابوظہبی میں شاہ سلمان کاشاندار خیرمقدم، رنگارنگ تقریب میں سعودی بادشاہ خود پر قابو نہ رکھ سکے

ابوظہبی میں شاہ سلمان کاشاندار خیرمقدم، رنگارنگ تقریب میں سعودی بادشاہ خود ...
ابوظہبی میں شاہ سلمان کاشاندار خیرمقدم، رنگارنگ تقریب میں سعودی بادشاہ خود پر قابو نہ رکھ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا چار خلیجی ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں ابو ظبی پہنچنے پر شاندار خیر مقدم کیا گیا،ان کے اعزاز میں اماراتی دارالحکومت میں زاید ورثہ میلہ ( ہیرٹیج فیسٹیول) میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس دوران شاہ سلمان بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے اور جھومتے رہے۔
العربیہ کے مطابق خیرمقدمی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ،وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ،ابو ظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل شیخ محمد بن زاید آل نہیان سمیت اعلیٰ اماراتی عہدے دار موجود تھے۔ وہ سعودی فرمانروا کے دائیں اور بائیں براجمان تھے۔اس دوران جب خوبصورت عربی دھن پر نغمے گائے جارہے تھے تو شاہ سلمان بے ساختہ انداز میں ہاتھ ہلا ہلا کر ان کا جواب دے رہے تھے۔
شاہ سلمان ابو ظبی کے بعد قطری دارالحکومت دوحہ کے دورے پر روانہ ہونے والے تھے،وہاں سے وہ منامہ جائیں گے جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کے سینتیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔ویڈیو دیکھئے ۔ 


Saudi king in UAE by dailypakistan

مزید :

عرب دنیا -