سعودی عرب میں عید کی چھٹیاں منانے والے پاکستانی ملازمین پر بجلیاں گرگئیں، وہ کام ہوگیا کہ عید کی ساری خوشیاں دھری کی رہ گئیں

سعودی عرب میں عید کی چھٹیاں منانے والے پاکستانی ملازمین پر بجلیاں گرگئیں، وہ ...
سعودی عرب میں عید کی چھٹیاں منانے والے پاکستانی ملازمین پر بجلیاں گرگئیں، وہ کام ہوگیا کہ عید کی ساری خوشیاں دھری کی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے لئے لازم قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ اپنے زیر کفالت افراد کیلئے خصوصی فیس ادا کریں، اور بدقسمتی دیکھئے کہ اس فیس کا نفاذ ایک ایسے وقت پر شروع ہوا ہے کہ جب سعودی عرب میں چھٹیوں کا سیزن ہے اور غیرملکیوں کے زیر کفالت افراد کی آمدورفت عروج پر ہے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں کو اس موقع پر اپنے زیر کفالت افراد کے ایگزٹ و ری انٹری ویزوں کیلئے پہلی بار خصوصی فیس کی ادائیگی کا درد محسوس کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ لوگ جو ایگزٹ و ری انٹری ویزہ فیس کی ادائیگی کرنا چاہتے تھے انہیں آن لائن پیمنٹ کے ذریعے پہلے اقامہ کے باقی ماندہ مہینوں کی فیس کی ادائیگی کیلئے کہا گیا۔ ہفتے کی شام سے لے کر اتوار کی صبح تک آن لائن پیمنٹ سسٹم صرف ایگزٹ و ری انٹری فیس ہی دکھاتا رہا، تاہم بعدازاں اس نے ہر زیر کفالت فرد کے اقامہ کی مدت کے حساب سے فیس دکھانا شروع کردی۔

سعودی عرب سے پاکستان کے بارے میں ایسی خبر آ گئی کہ پڑھ کر تمام پاکستانی عش عش کر اٹھیں گے
زیر کفالت افراد کیلئے فیس کی ادائیگی کا تعلق صرف اقامہ کی تجدید سے نہیں ہے بلکہ ایگزٹ و ری انٹری ویزے کے اجراءکیلئے بھی اس فیس کی ادائیگی ضروری ہے۔ اقامہ کی تجدید کیلئے ضروری ہوگا کہ تمام زیر کفالت افراد کے حوالے سے واجب الاداءفیس کی ادائیگی کی جائے۔
سعودی حکومت کے مالیاتی توازن پروگرام کے تحت ہر غیر ملکی کو اپنے زیر کفالت ہر فرد کیلئے سالانہ 1200 ریال ادا کرنا ہوں گے۔ اس فیس کا نفاذ یکم جولائی 2017ءسے کیا گیا ہے۔ زیر کفالت افراد میں بچے، اہلیہ اور گھریلو ملازمین و ڈرائیور وغیرہ بھی شامل ہوں گے۔ا س سال ہر زیر کفالت فرد کیلئے ماہانہ فیس 100ریال ہے جبکہ ہر سال اس میں 100 ریال کا اضافہ ہوتا جائے گا اور یوں 2020ءتک یہ فیس فی زیر کفالت فرد 400 سعودی ریال فی مہینہ ہوجائے گی۔
ایک اندازے کے مطابق سعودی حکومت کو اس فیس کی مد میں رواں سال کے آخر تک ایک ارب ریال جبکہ 2020ءتک 65 ارب ریال حاصل ہوچکے ہوں گے۔

مزید :

عرب دنیا -