سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کی جانب سے 100 سال قبل کی جانے والی وہ پیشنگوئی جو آج حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کی جانب سے 100 سال قبل کی جانے والی وہ پیشنگوئی ...
سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کی جانب سے 100 سال قبل کی جانے والی وہ پیشنگوئی جو آج حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)یہ تقریباً ایک صدی پہلے کی بات ہے کہ جب جدید سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز نے پہلی بار لوگوں کو ایک نئی آئل کمپنی میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ یہ سعودی آئل کمپنی ’ارامکو‘ تھی اور شاہ عبدالعزیز اس وقت کہہ رہے تھے کہ آنے والے وقت میں اس کی قدر و قیمت دنیا میں اپنی مثال آپ بننے والی تھی۔

’سعودی عرب نے یہ کام کروانے کیلئے امریکہ کو 200 ارب ڈالر ادا کئے‘ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر آگیا

العربیہ نے کنگ عبدالعزیز کی ایک تقریر کا متن حاصل کیا ہے جس میں انہوں نے 100 سال قبل ہی پٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری پر زور دیا تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جس کمپنی کو تیل کی تلاش کا اختیار دیا گیا ہے اس کے 60 ہزار حصص سعودی شہریوں کیلئے وقف ہوں گے۔ انہوں نے لوگوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا موقع دوبارہ کبھی نہیں آئے گا کیونکہ ایک وقت آئے گا کہ دنیا بھر کے لوگ اس کمپنی کے زیادہ سے زیادہ حصص حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ سادہ لفظوں میں انہوں نے سعودی شہریوں پر واضح کردیا کہ آنے والے دور میں اس کمپنی کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہو گا۔


ان کی یہ بات حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی کہ آج ایک صدی بعد سعودی ارامکو دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے۔ اس کے خام تیل کے زخائر 260 ارب بیرل سے زائد ہیں، اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والی کمپنی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی کل قدر 2 کھرب امریکی ڈالر (200 کھرب پاکستانی روپے) سے لے کر 10 کھرب امریکی ڈالر (1000 کھرب پاکستانی روپے) کے درمیان ہے۔

مزید :

عرب دنیا -