اپنی ’غیر اخلاقی ‘تصاویر فیس بک پر پوسٹ کرنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

اپنی ’غیر اخلاقی ‘تصاویر فیس بک پر پوسٹ کرنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا
اپنی ’غیر اخلاقی ‘تصاویر فیس بک پر پوسٹ کرنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی میں یورپ کی ایک خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر ایسی سزا ملی کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ابوظہبی کی ایک عدالت نے اپنی اخلاق باختہ تصاویر کو فیس بک ،انسٹا گرام اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شائع کرنے والی یورپین خاتون کو ایک سال کیلئے جیل بھیج دیا ۔

ایمریٹس کے مطابق ابوظہبی میں اپنی غیر اخلاقی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے والی خاتون کو سبق سکھانے کیلئے پولیس نے اس سے بات کرنے کا فیصلہ کیا اور فیس بک پر اس سے بات چیت شروع کردی۔کچھ دن کی’ گفت و شنید‘ کے بعد پولیس اہلکار نے خاتون سے انکا موبائل مانگا جو اس نے بغیر کسی تردد کے دے دیا۔

فون پر بات چیت شروع ہوئی تو پولیس اہلکار نے ’ملاقات ‘خواہش کا اظہار کیاجس پر لڑکی ’ڈیٹ ‘پر آنے کو تیار ہو گئی۔دونوں نے ایک مقام مختص کیا او ر مقررہ وقت پر پہنچ گئے ۔وہاں جا کر پولیس اہلکار نے اسے رقم دی جو اس نے لے لی۔رقم لیتے ہیں دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اسے ’رنگے ہاتھوں‘گرفتار کر کے عدالت پیش کیا۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے اور شواہد کا مشاہدہ کرنے کے بعد خاتون کو ایک سال کیلئے جیل بھیجنے کا حکم سنایا اور سزا ختم ہوتے ہی اسے ملک سے ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کی۔اماراتی میڈیا میں خاتون کا نام ،شہریت اور دیگر تفصیلات شائع نہیں کی گئیں۔

مزید :

عرب دنیا -