اب دبئی پولیس سڑک پر ڈرائیوروں کو روک کر انہیں انعام دے گی، جرمانوں کی جگہ اب انعام کیوں دئیے جارہے ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اب دبئی پولیس سڑک پر ڈرائیوروں کو روک کر انہیں انعام دے گی، جرمانوں کی جگہ اب ...
اب دبئی پولیس سڑک پر ڈرائیوروں کو روک کر انہیں انعام دے گی، جرمانوں کی جگہ اب انعام کیوں دئیے جارہے ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ دبئی میں مقیم ہیں تو ٹریفک پولیس کی جانب سے ملنے والے ڈھیروں شاندار انعامات وصول کرنے کی تیاری کرلیں، بس اس کیلئے آپ کو اچھی ڈرائیونگ کرنا ہوگی۔ اگر آپ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران آپ کو جرمانہ نہیں ہوا تو کسی بھی وقت پولیس آپ کو روک سکتی ہے، لیکن انعام دینے کیلئے۔

خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ترجمان سعودی ٹریفک پولیس
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل جمال البنانی کا کہنا تھا کہ پولیس نے قانون کی پابندی کرنے اور اچھی ڈرائیونگ کرنے والوں کو وائٹ پوائنٹس دینے کی سکیم بنائی ہے جس کے تحت منتخب ڈرائیورز کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کسی بھی قانون پسند اور اچھے ڈرائیور کا خاموشی سے تعاقب کرے گی اور پھر اسے روک کر اس کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ مطلوبہ معیار پر پورا اترنے کی صورت میں اسے وہیں پر شاندار انعام سے نوازا جائے گا۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ انعام جیتنے کیلئے آپ ڈرائیونگ ہی کررہے ہوں، پولیس آپ کے ڈرائیونگ ریکارڈ سے متاثر ہوکر آپ کو انعام دینے کیلئے کہیں بھی پہنچ سکتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -