بدعنوان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے: سعودی ولی عہد
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصرکو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مملکت میں جس شخص کے خلاف بھی عنوانی ثابت ہوگئی، وہ کسی طور نہیں بچ سکے گا خواہ اس کا جو بھی منصب اور حیثیت ہو۔ ادھر عالمی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جدید تاریخ میں اتنے بڑے پیمانے پر اعلیٰ شخصیات کی گرفتاری کی مثال نہیں ملتی۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے اس پیشرفت کے ذریعے اہم اداروں سکیورٹیا ور معیشت پر بھی اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے، جو اس سے قبل سعودی خاندان کی الگ الگ شاخوں کے کنٹرول میں تھے۔ سعودی عرب میں سنیچر کی رات کو ہونے والے اقعات کسی بھونچال سے کم نہیں تھے۔ 32 برس کے شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت ملک پر اپنے مکمل کنٹرول کے لئے بظاہر آخری رکاوٹوں کو بھی عبور کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سعودی گرفتاریوں کو ہٹلر کے آپریشن ہمنگبرڈ کے مماثل قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 1934ءمیں ہٹلر نے اقتدار پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کے لئے تین روز تک آپریشن کرکے جعمنی کے اہم ترین اور کاروباری افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔