دبئی میں کاررینٹل کمپنی کاعرب مالک 26سالہ فلپائنی ملازمہ سے جنسی زیادتی پر گرفتار

دبئی میں کاررینٹل کمپنی کاعرب مالک 26سالہ فلپائنی ملازمہ سے جنسی زیادتی پر ...
دبئی میں کاررینٹل کمپنی کاعرب مالک 26سالہ فلپائنی ملازمہ سے جنسی زیادتی پر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی پولیس نے کاررینٹل کمپنی کے عرب مالک کو 26سالہ فلپائنی ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔ خلیج ٹائمزکے مطابق مثاثرہ لڑکی نے رشیدیا پولیس سٹیشن میں اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس نے زیادتی کے واقعہ کے ایک ہفتے پہلے ہی کار رینٹل کمپنی میں کام شروع کیا تھا ۔ مزید بتایا کہ واقعہ کے روز دوران ِ ڈیوٹی کمپنی کے مالک نے ایک گاڑی کو چیک کرنے کے لئے کارپارکنگ میں ساتھ چلنے کو کہا ۔ لڑکی کے مطابق جب ہم وہاں پہنچے تو اس نے مجھے گاڑی میں بیٹھنے کو کہا اور پھر زبردستی چھونا اور دست درازی شروع کر دی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے شخص کو جب کچھ گڑ بڑ ہونے کا خدشہ لگا تو اس نے گاڑی کا دروازہ کھٹکھٹایاتو کمپنی کے مالک نے وہاں سے فوری گاڑی نکال لی اور ایئرپورٹ روڈ پرکارگو گاﺅں کے پیچھے لے جا کر گاڑی پارک کر دی اور مجھے اگلی سیٹ سے پچھلی سیٹ پر آنے کو کہا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔لڑکی نے ملزم کی جگہ تک پولیس کی رہنمائی کی اور اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم نے دوران تفتیش فلپائنی ملازمہ سے جنسی زیادتی کااعتراف کر لیا جبکہ لڑکی کا لباس فرانزک لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

عرب دنیا -