’اگر تم 300 چھپکلیاں پکڑ لاﺅ تو تم سے فوراً شادی کرلوں گی۔۔۔‘ سعودی لڑکی کی نوجوان سے انوکھی ترین خواہش، چھپکلیاں کیوں مانگیں؟ جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

’اگر تم 300 چھپکلیاں پکڑ لاﺅ تو تم سے فوراً شادی کرلوں گی۔۔۔‘ سعودی لڑکی کی ...
’اگر تم 300 چھپکلیاں پکڑ لاﺅ تو تم سے فوراً شادی کرلوں گی۔۔۔‘ سعودی لڑکی کی نوجوان سے انوکھی ترین خواہش، چھپکلیاں کیوں مانگیں؟ جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی خوبرو دوشیزہ کا دل جیتنے کے لئے ہیرے جواہرات کے قیمتی تحائف کو بہت کارگر سمجھا جاتا ہے لیکن اگر کسی کے خوابوں کی شہزادی ”ہاں“ کہنے کے لئے سینکڑوں چھپکلیوں کے تحفے کا مطالبہ کر دے تو وہ بیچارہ کیا کرے؟ یہ عجیب و غریب معاملہ ایک سعودی نوجوان کے ساتھ پیش آیا، جس سے لڑکی نے مطالبہ کر دیا کہ اگر وہ اس کا رشتہ چاہتا ہے تو پہلے 300 چھپکلیاں پکڑ کر لائے، اور چھپکلیاں بھی کانٹے دار دم والی۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب آمد
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق نوجوان بھی باہمت نکلا اور شرط پوری کرنے کے لئے صحرا کی جانب نکل گیا۔ بیچارے کو خاص نسل کی چھپکلیاں پکڑنے کے لئے بہت ریت چھاننا پڑی لیکن حیران کن طور پر وہ 100 چھپکلیاں اکٹھی کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ جب لڑکی کو پتا چلا کہ نوجوان نے 100 چھپکلیاں پکڑ لی ہیں تو اسے صحرا سے واپس بلوا لیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے خواہشمند نوجوان کے جذبے کی سچائی دیکھنا چاہتی تھی۔ اب اسے یقین ہو گیا تھا کہ نوجوان اس کے لئے کچھ بھی کر سکتا تھا لہٰذا بخوشی ”ہاں“ کہہ دی۔

مزید :

عرب دنیا -