پاکستانی ملازمین اضافی فیس دیئے بغیر دوسری کمپنیوں میں کام کی اجازت لے سکتے ہیں:سعودی حکام

پاکستانی ملازمین اضافی فیس دیئے بغیر دوسری کمپنیوں میں کام کی اجازت لے سکتے ...
پاکستانی ملازمین اضافی فیس دیئے بغیر دوسری کمپنیوں میں کام کی اجازت لے سکتے ہیں:سعودی حکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں وزارت محنت اور سماجی ترقی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین جو کہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی عد م ادائیگی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں کے مسائل کو جلد ہی حل کیا جائے گا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وزارت کی جدہ برانچ کے ڈائریکٹرجنرل عبداللہ ال اولایان کا کہنا تھا کہ تمام ورکرز کو سعودی لیبر قوانین کے مطابق مکمل ادائیگیاں کی جائیں گی،اور ایسے ورکرز جو اپنے آبائی وطن کو واپس جانا چاہتے ہوں تو وہ اپنے سفارتخانہ کو اپنی تنخواہیں وصول کرنے کا مجاز قراردے سکتے ہیں ،انہیں ان کے سفارتخانے کے ذریعے ادائیگی کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو واپس نہ جانا چاہتے ہوں وہ کسی بھی دوسری فرم میں بغیر کوئی اضافی فیس دیئے اپنی خدمات جاری رکھنے کیلئے اجازت حاصل کرسکتے ہیں۔
عبداللہ ال اولایان نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل شہریار اکبر خان اور پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر قونصلر باسط مقصود عباسی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران پاکستانی حکام نے اوجر اور دیگر سعودی کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی ورکرز کی طویل عرصہ سے عدم ادائیگیوں پر خراب حالت زار پربھی بات کی۔
ال اولایان نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے پھنسے ہوئے ملازمین کیلئے باقاعدہ خوراک کا انتظام شروع کررہی ہے۔بعدازاں مذکورہ حکام نے پھنسے ہوے ورکرز سے ملاقات کی اور ان سے ان کے مسائل سنے اور جلد مسائل حل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
دریں اثنا پاکستانی حکام نے مغربی ریجن میں واقع ملازمین کے کیمپ کا بھی دورہ کیااور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

مزید :

عرب دنیا -